اٹک (نامہ نگار ) 14 جولائی 2024 کو حمزہ خالد ولد خالد پرویز سکنہ پٹھان والا، مرزا نے تھانہ اٹک خورد میں تحریری درخواست دی کہ میں سٹی واچ میں سیکورٹی سپروائیزر ہوں ، مو رخہ 14 جولائی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ اپنی گاڑی ٹیوٹا کرولا ایکس ایل آئی نمبری آر ڈی 748 ماڈل 2011 مالیتی 30 لاکھ میں دریائے سندھ پر گھومنے آئے اور گاڑی کوجی ٹی روڈ پشاور کی جانب کھڑا کر کے اٹک خورد دربار پر گئے ، 30 منٹ بعد جب واپس آئے تو گاڑی نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے تھے ، جس پر تھانہ اٹک خورد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے مقدمہ درج ہونے پر ڈی ایس پی سی آئی اے حفیظ الرحمن نیا زی کی زیر نگرانی انچارج سی آئی اے اٹک سب انسپکٹر محمد عامر و جوانان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر انکو ٹاسک دیا کہ نامعلوم چور /چوروں کو ٹریس کرکے گرفتار اور گاڑی برآمد کی جائے جس پر پولیس ٹیم نے شبانہ روز محنت، جدید ٹیکنالوجی اور ہیو من ریسورسز کی مدد سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے 2 کس ملزمان محمد ایوب ولد جانس خان قوم خٹک سکنہ جہانگیرہ ،نوشہرہ اور قمر زمان ولد محمد عباس قوم گجر سکنہ الدو غازی، ہری پور کو گرفتار کیا اور انکے قبضے سے مقدمہ میں چوری شدہ گاڑی ایکس ایل آئی برآمد کر کے مزید تفتیش کا آغاز کیا تو ملزمان سے دوران تفتیش ٹمپرڈ شدہ ایک عدد ایکس ایل آئی مالیتی 18 لاکھ اور ایک عدد جی ایل آئی مالیتی 28 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئیں ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
سی آئی اے پولیس نے 2 کار لفٹر گرفتار ، لاکھوں روپے مالیت کی 3 گاڑیاں برآمد
Jul 24, 2024