پنجاب پولیس کے سابقہ ملازم کو منشیات کیس میں سزا سنادی گئی 

ٍ

 کلرسیداں(نامہ نگار)روات پولیس کی بہترین تفتیش اور ٹھوس ثبوت کی بدولت معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ2018 میں مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی،ملزم پنجاب پولیس کا سابقہ ملازم بھی ہے۔معزز عدالت نے مجرم راحیل محفوظ سکنہ چٹھہ ہتھیال کو10 سال قید اور ایک لاکھ پچیس ھزار روپے جرمانے کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرم محکمہ پولیس سے 2018 میں ڈسمس ہواا اور اسکے بعد  منشیات فروشی جیسا گھٹیا کام کر رہا تھا۔ جسے اسی سال ماہ فروری میں 1750گرام ھیروئن برآمد ہونے پر عمر عباس اے ایس آئی نے گرفتار کیاتھا،مقدمہ کی موثر پیروی اور ٹھوس شہاذت  کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،ادہرسی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن