نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہوٹل کے باہر غزہ میں جنگ کے خلاف اور فلسطین کے حامی یہودیوں نے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اسرائیلی جرائم کیلئے مزید رقم فراہم نہ کرنے اور فلسطین کی آزادی سمیت غزہ ریڈ لائن کے نعرے لگائے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کے حامی مظاہرین کیپیٹل ہل میں قائم کینن ہاؤس کی عمارت میں جمع ہوئے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے (یہودیوں) کے نام پر یہ سب مت کریں ، مظاہرین نے امریکا سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسرائیلی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا. اس دوران مظاہرین ’غزہ کو جینے دو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔