پی ٹی آئی پنجاب کا بھی عمران خان کی رہائی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک آج سے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اسمبلیوں میں آئے ہیں، آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں مریم نواز یا شریف خاندان کے خلاف احتجاج سے روک سکیں گے تو ایسا نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 لگا کر دیکھیں، حکومت کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے۔ چچا،بھتیجی کی حکومتوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارے سیکرٹریٹ پر حملہ کیا گیا.اسپیکر پنجاب اسمبلی نے خود پریس کانفرنس کی ، آج تک کسی اسپیکر نے یہ کام نہیں کیا. آپ کسی کو خوش کرنے کے لیے اپنی شخصیت کو کیوں داغدار کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن