گوجرانوالہ میں بجلی کا بل ادا کرنے سے انکار پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو مار دیا۔گرجاکھ کے رہائشی خاندان کو 30 ہزار روپے سے زائد کا بجلی بل آیا تو گھر میں جھگڑا شروع ہوگیا. بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی کابل ادا کرے۔بل ادائیگی کی آخری تاریخ پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا۔ ملزم مرتضی نے چھوٹے بھائی عمر فاروق کو خنجر کے وار کرکے مار دیا۔افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی.پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
گوجرانوالہ میں بجلی کا بل ادا کرنے سے انکار پر بھائی نے بھائی کومار دیا
Jul 24, 2024 | 15:17