مینڈیٹ چور سرکار لاکھ پابندیاں لگائے ، ڈیل کرینگے نہ ملک چھوڑیں گے :بیرسٹر سیف

Jul 24, 2024 | 15:27

ویب ڈیسک

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر جعلی حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی بابا اور 40 چوروں سے پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی۔ مینڈیٹ چورسرکار پی ٹی آئی پر لاکھ پابندیاں لگائے . ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والوں میں سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریے کا نام ہے اور نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا، عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر شریف خاندان دو بار ملک سے بھاگ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ 20 ماہ سے پابندیوں اور صعبوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا.ہم اسی ملک میں رہ کر تمام مظالم اور غیر آئینی اقدامات کا مقابلہ کریں گے. ہماری جنگ آئین کی بالادستی اور ملک سے کرپٹ سیاسی ٹولے کے خلاف جاری رہے گی۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے کا شمار جعلی سرکار کے بڑے احمقانہ فیصلوں میں ہوگا، سیاسی رہنمائوں، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی لگانا مسلم لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

مزیدخبریں