صدر بائیڈن نے پاکستان کے لیے 101 ملین ڈالر کی امداد کی درخواست کی ہے: ڈونلڈ لو

Jul 24, 2024 | 15:32

ویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو نے ایوانِ نمائندگان میں پیشی کے موقع پر کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے لیے دس کروڑ دس لاکھ ڈالر (101 ملین) امداد کی درخواست کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا ڈونلڈ لو پیش ہوئے۔امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری نے ارکان کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف پاکستان کے لیے دس کروڑ دس لاکھ ڈالر (101 ملین) امداد کی کانگریس سے درخواست کی گئی ہے. رقم پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ، اقتصادی اصلاحات اور قرض کی مد دی جائے گی، اس امدادی رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ایوانِ نمائندگان میں پیشی کے موقع پر افغانستان پر بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گرہوں کی صورتحال پر تشویش ہے. افغان شہریوں کے حقوق کے احترام تک طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔

مزیدخبریں