مخصوص نشستیں ہمارا حق نہیں، جس کا حق ہے ان کوملنی چاہئیں : ندیم افضل چن

Jul 24, 2024 | 15:38

ویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق نہیں. جس کا حق ہے ان کوملنی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے نجی نیوز کے سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے. جمہوریت چلنی چاہیے،اداروں کا احترام ناگزیر ہے.پی پی ہمیشہ پارلیمان کیساتھ کھڑی ہوتی ہے اور مضبوطی کیلئے کام کرتی ہے.تاریخ گواہ ہےآج وہی پارٹی پی پی سے مدد مانگ رہی ہے جو خود باعث بنی۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ یہ بات درست اوروزن ہےکہ مخصوص نشستیں کسی اورکونہیں مل سکتیں، پی ٹی آئی کابیان حلفی دینے والے 39ارکان کومخصوص نشستیں دی جاسکتی ہیں. 41ایسےلوگ تھےجنہوں نےبیان حلفی نہیں دیاان کوکیسےنشستیں مل گئیں۔رہنما پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی عدلیہ پرتنقیدنہیں کرتی،باقی سب تنقیدکرتےہیں، مخصوص نشستیں ہمارا حق نہیں، جس کا جماعت کا حق ہے مخصوص نشستیں ہیں ان کو ملنی چاہئیں . ہماراحق نہیں بنتا تو ہمیں بھی مخصوص نشستیں نہیں ملنی چاہئیں۔

مزیدخبریں