لاہور: عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے وکلاء سے نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمر ایوب اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے. عدالت عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ہرصورت مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے. آئندہ سماعت پر کوئی ملزم غیر حاضر نہ ہو۔