حمزہ شہباز شریف " عوامی سہولت کاری"یونٹ پنجاب کے سربراہ مقرر، عہدہ وفاقی وزیر کے برابر 


مدینہ منورہ !! نمایندہ نوائے وقت

 حمزہ شہباز شریف  " عوامی سہولت کاری"یونٹ پنجاب کےسربراہ مقرر عہدہ وفاقی وزیر کےبرابر ھوگا جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ مدینہ منورہ کی طرف سے مبارک باد  دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اس میں ایک چیمبر تارکین وطن کہ لئے بھی مختص کیا جائے

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا بڑا اقدام ،

 حمزہ شہباز شریف مسلم۔لیگی کارکنان کی محرومیاں دور کرنے کیلئے  اہم کردار ادا کریں گئے۔ پی ایف یو پی ایک آ فس وزیر اعظم سیکٹریریٹ جبکہ دوسرا سٹیٹ گیسٹ ہاؤس لاہور ہوگا۔ پنجاب میں مسلم لیگی کارکنان اور اوورسیز مسلم لیگ ن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مسلم لیگ مدینہ منورہ کا پرزور مطالبہ ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ ھاوس اوورسیز کے لئے چیمبر مختص ہو جو ان کہ جائز مطالبات کی شنوائی کرے۔

ای پیپر دی نیشن