عالمی نمبرایک رافیل نڈال، اینڈی مرے، روبن سوڈرلنگ، سیرینا ولیمز، ماریا شراپووا اور کیرولین ووزنیاکی نے وملبڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

لندن میں گراس کورٹ پر جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے روز سیکنڈ سیڈ سپین کے رافیل نڈال نے جاپان کے کی نیشی کوری کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو، چھ چار اور چھ چار سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔
 
نمبرچار سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے جان ہائیک کو سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ، چھ ایک اور چھ دو سے شکست دی۔
 
نمبر چھ سیڈ سویڈن کے روبن سوڈرلنگ
نے امریکہ کے روبی گنپری کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں چھ دو، چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔
 
ٹورنامنٹ کے خواتین ایونٹ میں دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبرایک امریکہ کی سیرینا ولیمز نے پرتگال کی مشعل لارکر کو سٹریٹ سیٹس میں بآسانی چھ صفر اور چھ چار سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
 
نمبرتین سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے اٹلی کی ٹاٹیانہ گاربن کو سٹریٹ سیٹس میں بآسانی چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔
 
سابق عالمی نمبرایک روس کی ماریہ شراپووا نے اپنی ہم وطن اناستازیا پیووا روا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

ای پیپر دی نیشن