خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ نیٹو کے کنٹینرزکو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرعارضی طور پر روکا گیا تھا جنہیں صورتحال بہتر ہونے پر روانہ کردیا گیا ۔

Jun 24, 2010 | 00:22

سفیر یاؤ جنگ
یہ بات میاں افتخارحسین نے پشاورمیں صوبائی اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا کہ طورخم بارڈرپر گاڑیوں کی رش کے باعث نیٹو کے کنٹینرزکو عارضی طورروکا گیا تاکہ سکیورٹی کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ انکا کہنا تھا پشاور اوراسکے گردونواح میں شرپسندوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور وہ فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں ۔ پشاور میں عمر بابا کے مزارکو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ شرپسند عناصر دیوبندی اور بریلوی فرقے کو لڑانا چاہتے ہیں لیکن حکومت یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔
مزیدخبریں