گلگت بلتستان  اسمبلی میں آئندہ مالی سال دو ہزار دس ، دو ہزار گیارہ کیلئے بارہ ارب اٹھانوے کروڑ روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا ۔

Jun 24, 2010 | 00:34

سفیر یاؤ جنگ
گلگت بلتستان کے وزیرخزانہ محمد علی اختر نے آئندہ مالی سال دوہزار دس، دوہزار گیارہ کیلئے بجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا ۔ بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کیلئے چھ ارب چالیس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اور گریڈ سولہ  تا بائیس کے ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں پندرہ فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ تعلیم کے شعبے کیلئے انتیس کروڑ اٹھاون لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے وظائف کی رقم کو دوگنا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ میں گلگت بلتستان میں نئے ڈویژن اور نئے اضلاع قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ 
مزیدخبریں