پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگرد تو موجود ہیں، مگر طالبان نہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے پنجاب حکومت کے شدت پسندوں سے روابط اور یہاں موجودگی کی غیرملکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کے حقائق کے منافی بیانات پر مذکورہ اخبارنے اپنی رپورٹ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور مسلم لیگ نون کی قیادت نے
دہشتگردی کی قومی جنگ میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل تفتیش کر کے ملزمان کے نیٹ ورک کو توڑا اور متعدد واقعات کے ہونے سے پہلے ہی ان کا سدباب کر لیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن