نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں پاپ سٹار مائیکل جیکسن کے موم کے مجسمے اوردستانے دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔

Jun 24, 2010 | 13:26

سفیر یاؤ جنگ
پاپ سٹارمائیکل جیکسن کی پہلی برسی کل منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر ایک  میک اپ آرٹسٹ نے میوزیم میں رکھے ہوئے مائیکل کے موم کے مجسمے کی تزئین و آرائش کی اوراس کے بالوں اور چہرے کو سنوارا ۔ جیکسن کے مداح اس کے مجسمے کے ساتھ تصویریں بنوا رہے ہیں اور اس کے قدموں میں پھول رکھ رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایک مداح کا کہنا تھا کہ پاپ سٹار بہت جلد دنیا سےچلا گیا لیکن مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس کے شاندار فن کو دنیا بھرنے تسلیم کیا ہے۔  اٹلی سے آئی ہوئی سیاح سنزیا کا کہنا تھا کہ مائیکل جیکسن ایک بہترین ڈانسر کے طور پرمیرے دل میں جگہ بنائے ہوئے تھا۔ کل جبکہ جیکسن کی پہلی برسی ہے مادام تساؤ میوزیم میں عوام کے لیےداخلہ بالکل مفت ہوگا۔ میوزیم میں ان کی نادر تصاویر کی نمائش سات جولائی تک جاری رہے گی ۔
مزیدخبریں