کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سری نگرکے ڈسٹرکٹ مجسڑیٹ نے بزرگ حریت رہنما کی نظربندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سری نگر کے علاقے چشمہ شاہی کی سب جیل میں نظر بند کیا گیا ہے ۔ قابض انتظامیہ نے یہ فیصلہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف جاری مظاہروں کا سلسلہ روکنے کے لیے کیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت وادی میں گذشتہ تین روز میں ایک درجن سے زائد حریت رہنماؤں کو چھاپوں کے دوران گرفتارکیا جاچکا ہے۔