خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پانچ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ اس دھماکے میں ان کی گاڑی تباہ ہوگئی ۔

مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق فورٹ سلوپ چھاؤنی سے ایف سی کے اہلکار گاڑی پر تحصیل باڑہ آرہے تھے  کہ کوہی کے مقام پر سڑک کے کنارے پہلے سے نصب شدہ بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں اہلکار زخمی اوران کی گاڑی تباہ ہوگئی ۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرحفاظتی انتظامات سخت کردیئے  ۔

ای پیپر دی نیشن