وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب بڑھ کر سولہ ہزارایک سو اٹھاسی میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پیداوار تیرہ ہزار چھ سو بانوے میگاواٹ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال دوہزار چار سو چھیانوے میگاواٹ ہے۔ پیپکو کی جانب سے سے اس وقت کے ای ایس سی کو چھ سو اسی میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہائیڈل سے پانچ ہزار دو میگاواٹ، تھرمل سے دوہزارپانچ سوتینتیس میگاواٹ، اور آئی پی پیز سے چھ ہزار ایک سو تیس میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ رینٹل پلانٹس سے بجلی کی پیداوار صرف ستائیس میگاواٹ ہے۔ پیپکو کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے تاہم ڈیموں میں پانی صورتحال بہتر ہونے سے جلد بجلی پیداوار میں مزید اضافہ ہوجائے گا ۔