کراچی سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے دوران تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہےاور اہنڈرڈ انڈیکس نو ہزارآٹھ سو کی سطح عبورکر گیا۔

کے ایس ای اہنڈرڈ انڈیکس نوے پوائنٹس اضافے کے نو ہزار آٹھ سو پانچ ،جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس ستانوے پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزارچھ سو نوے کی سطح پر موجود ہے ۔ اب تک دو سو سڑسٹھ کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہواہے جن میں سے  ایک سو ترپن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، ایک سو تین  قیمتوں میں کمی اورگیارہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک تین کروڑحصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جا رہا ہے ان میں آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ ، لوٹ پی ٹی اے ، ایزگارڈ نائن کمپنی، نیشنل بینک آف پاکستان اور ٹی آر جی پاکستان سرفہرست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن