قائداعظم کی تعریف پربی جے پی سے نکالے گئے سابق بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرلیا گیا

جسونت سنگھ کو دس ماہ قبل ان کی کتاب \\\"جناح ، انڈیا پارٹیشن انڈیپنڈینس\\\" میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی تعریف کرنے اور نہرو پر تنقید کے جرم میں بی جے پی نے پارٹی سے نکال دیا تھا۔ نئی دلی میں بی جے پی کے سینئررہنما ایل کے ایڈوانی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں جسونت سنگھ نے بی جے پی میں دوبارہ  شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے نکالے جانے کا واقعہ اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔  ایل کے ایڈوانی نے بھی جسونت سنگھ کی پارٹی میں واپسی کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔

ای پیپر دی نیشن