پنجاب اسمبلی نے ایک سو ترپن ارب روپے کے ضمنی بجٹ دو ہزار نو دو ہزار دس کی منظوری دے دی ہے۔

Jun 24, 2010 | 21:43

سفیر یاؤ جنگ
ایوان نے اپوزیشن کی کٹوتی کی تحریکوں کو مسترد کرتے ہوئے گزشتہ سال ضمنی بجٹ میں استعمال کیئے گئے اُنتالیس مطالبات زر کی منظوری دیدی۔ ضمنی بجٹ پر بحث میں حصہ لیتےہوئےقائد حزب اختلاف چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ صوبائی حکومت ناقص منصوبہ بندی کے باعث عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔ایوان میں سینیئر وزیر راجہ ریاض اور قائد حزب اختلاف چودھری ظہیرالدین خان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سخت تنقید کی۔ راجہ ریاض کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ق کی خواتین ارکان اسمبلی اپنی قیادت کے ساتھ مخلص ہیں، مگر قائد حزب اختلاف پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔ چودھری ظہیرالدین خان نے کہا کہ راجہ ریاض گزشتہ دور حکومت میں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی سرکاری سہولیات لیتے رہے ہیں۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران وزیراعلٰی شہباز شریف بھی ایوان میں موجود رہے۔ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح نو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
اجلاس کی کارروائی کے دوران وزیراعلٰی شہباز شریف بھی ایوان میں موجود رہے۔ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح نو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
مزیدخبریں