پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے وفاقی حکومت غیر ملکی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے پنجاب حکومت پردہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگا رہی ہے

Jun 24, 2010 | 22:14

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں غیر ملکی طاقتوں کو جنرل پرویز مشرف کی طرح یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ ان کی عدم موجودگی میں کوئی بھی قوت انتہا پسندوں سے نہیں نمٹ سکے گی۔ اسی مقصد کے تحت جنوبی پنجاب میں طالبانئزیشن کا شوشہ چھوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں صوبائی حکومت کو کبھی کوئی تحریری ہدایات جاری نہیں کیں۔ انہوں نے لاہور کے حلقہ پی پی ایک سو ساٹھ میں حکومتی امیدوار کے حامیوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹواری اور تھانیدار ریاستی مشنیری میں بدنام تصور کیئے جاتے ہیں تاہم ووٹر لسٹ میں نام کی صورت میں انہیں کوئی بھی امیدوار اپنا پولنگ ایجنٹ مقرر کر سکتا ہے۔
مزیدخبریں