وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے حکم پر معروف شاعرحبیب جالب مرحوم کی بیوہ کو اسلام آباد میں رہائشی پلاٹ الاٹ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم گیلانی کی بیگم فوزیہ گیلانی نے اسلام آباد آئی سیکڑ میں رہائشی پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر حبیب جالب مرحوم کی صاحبزادی طاہرہ جالب کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران دیا۔ حبیب جالب کی بیوہ علالت کے باعث اس ملاقات میں شریک نہ ہو سکیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیگم فوزیہ گیلانی کا کہنا تھا کہ حبیب جالب کی قومی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ حبیب جالب کی صاحبزادی نے اس موقع پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  پنجاب حکومت کی جانب سے جالب خاندان کی مالی معاونت روکنے اور صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بھیکے وال موڑ کا نام حبیب جالب روڈ نہ رکھنے پرتحفظات کا اظہار بھی کیا۔  

ای پیپر دی نیشن