حافظ محمد سعید کی ڈرون حملے رکوانے،نیٹوسپلائی بند کرنے اورپارلیمنٹ کی قرارداد پرعملدرآمد کروانے کیلئےلاہورہائیکورٹ میں دائردرخواست سماعت کے لئے منظور ۔T

Jun 24, 2011 | 05:50

سفیر یاؤ جنگ
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں حافظ محمد سعید نے موقف اختیار کیا ہےکہ ملکی سلامتی سے متعلق چودہ مئی دوہزارگیاہ کو منظور کی جانے والی پارلیمنٹ کی قرارداد پرعملدرآمد نہیں ہورہا،عدالت اس قرار داد پر عمل کروائے جبکہ ڈرون حملے رکوانے اورنیٹو کی سپلائی بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔ دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ آئین کے آرٹیکل انیس اے کے تحت عوامی مفاد اور ملکی سلامتی سے متعلق حقائق سے آگاہی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جبکہ اسلامی ممالک سے برادرانہ تعلقات ریاست کی ذمہ داری ہے، دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان سے دس روزمیں تحریری جواب طلب کرلیا،کیس کی مزید سماعت سات جولائی کو ہوگی۔
مزیدخبریں