ملک بھر میں بجلی کا بحران بدستورجاری، شارٹ فال چارہزارتین سو چالیس میگاواٹ، لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

Jun 24, 2011 | 06:48

سفیر یاؤ جنگ
پیپکوذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوارتیرہ ہزارنو سو چالیس جبکہ طلب اٹھارہ ہزاردو سو اسی میگاواٹ ہے ۔ تھرمل ذرائع سے ایک ہزارنوسو ایک ، ہائیڈرل سے پانچ ہزارچھپن ، آئی پی پیز سے چھ ہزارآٹھ سو اٹھانوے جبکہ رینٹل پاور پلانٹ سے پچاسی میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ طلب اور پیداوار میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اورشہروں میں بارہ سے چودہ جبکہ دیہات میں بیس سے بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبارزندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے۔
مزیدخبریں