آئی سی سی کا سالانہ اجلاس کل سے ہانگ کانگ میں شروع ہورہا ہے، پاکستان کی نمائندگی چیئرمین اعجازبٹ اور چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد کریں گے۔

Jun 24, 2011 | 06:59

سفیر یاؤ جنگ
ہانگ کانگ میں ہونے والےسالانہ اجلاس کے ایجنڈے میں حکومتوں کے اثر کو ختم کرتے ہوئے کرکٹ بورڈز میں انتخابات کرانے اور آئی سی سی کے صدر کے لئے روٹیشن پالیسی کے موجودہ طریقہ کار کوختم کرنا شامل ہیں۔اس کے علاوہ آئی سی سی اپنی کرکٹ کمیٹی کی مختلف تجاویز کی روشنی میں کھیل کو مزید دلچسپ اور غیرمتنازعہ بنانے کے لئے بھی اقدامات پرغور کرے گی۔ان اقدامات میں ڈیسیشن ریویو سسٹم کا نفاذ بھی شامل ہےجبکہ آئی سی سی حکام ایک انٹرنیشنل ون ڈے میچ میں دو گیندوں کے استعمال کی کرکٹ کمیٹی کی تجویز پر بھی غور کریں گے۔
مزیدخبریں