وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین قومی مفاد سے ہٹ کرذاتی مفاد کی بات کررہے ہیں۔ ہم پراداروں کا احترام نہ کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے جوبے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انیس سو تہتر کا آئین اس بات کی گواہی ہے کہ پیپلزپارٹی جتنا اداروں کا احترام کرتی ہے اتنی کوئی اور پارٹی نہیں کرتی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریے کا نام ہے اور بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد پارٹی ختم ہونے کی پیش گوئی کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔
حکومت پر اداروں کا احترام نہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت کومذاکرات پرقائل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے یوسف رضا گیلانی
Jun 24, 2011 | 16:16