کراچی سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے اختتام پرشیئرزکی فروخت کا شکار ہوگئی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈکس بارہ ہزارپانچ سو پوائنٹس کی سطح برقرارنہ رکھ سکا۔

Jun 24, 2011 | 17:03

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمثبت شزون میں ہوا تاہم انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران دونوں سیشن میں مندی کی لپیٹ میں رہا۔ مارکیٹ میں دوروز کی زبردست تیزی کے بعد سرمایہ کاروں نے پرافٹ ٹیکنگ کو ترجیح دی، کیمیکلز، انرجی، بینکس، فرٹیلائزراورسیمنٹ سٹاکس سمیت زیادہ ترشعبے شیئرز کی فروخت کے دباؤ میں رہے اور انڈیکس کاروبار کے اختتام پر ترپن پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار چارسو پچپن پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ سترہ لاکھ شیئرزرہا، حجم کے اعتبارسے کیمیکلز سیکٹر کی دونوں بڑی کمپنیوں اینگرو کیمکل اور لوٹے پاکستان پی ٹی اے کمپنی کے شیئرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک ایک سو پینتالیس کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سو انسٹھ کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ہوئی۔
مزیدخبریں