وزیراعلی شہبازشریف نےاتوار کی صبح زیر تعمیر علامہ اقبال روڑ کا دورہ اورمختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کےسلسلےمیں کیے جانے والے اقدامات سمیت شہرمیں پانی کی کمی کاجائزہ لیا،میاں شہباز شریف نےمون سون بارشوں سے قبل مناسب انتظامات نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی ، انہوں نے ایم ڈی واسا جاوید اقبال کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا۔ وزیراعلی نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وہ مون سون سے قبل تمام ترانتظامات کو یقینی بنائیں اورجہاں پرترقیاتی منصوبے جاری ہیں انہیں فی الفورپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے بصورت دیگرذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔