امریکہ کی دوریاستوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے تباہی مچادی

جمعرات کے روز لگنے والی آگ نے اب تک امریکہ کی شمالی ریاست یوٹا کے تیس فیصد جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے اورچھپن ہزارایکڑپرپھیلے جنگلات جل گئے ہیں۔ آگ کے باعث دوہزارافراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ پینتیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں سے ریسکیو اہلکاروں کومشکلات کا سامنا ہے۔ادھر ریاست کولوراڈو میں فائٹر فائٹرز پچھہتر ہزار ایکڑ سے زائد علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیںآتشزدگی سے دو سو مکانات جل کر راکھ اور ایک پینسٹھ سالہ خاتون بھی ہلاک ہوئی ہے،کولوراڈو میں آگ بجھانے کے لئے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے،

ای پیپر دی نیشن