مزارقائد پرحاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ آج قوم کو قائد کے اصولوں پرقائم رہ کرملک کوآگے لیکرچلنا ہے، ہمارا پیغام ہے محبت جہاں تک پہنچے۔ موجودہ حکومت اوران کے اتحادی مل کرقومی مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیں گے۔ تمام مسائل کا حل باہمی مشاورت سے نکالیں گے۔ سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کسی ادارے سے ٹکراو نہیں چاہتے۔ کیونکہ ٹکراؤملک اور قوم کے حق میں نہیں۔
راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرانہوں نے گورنراوروزیراعلی سے بات چیت کی ہے، توانائی بحران کے خاتمے سمیت امن قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ جوعناصرامن وامان میں خلل ڈال رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ پارلمنٹ کے فیصلوں کی روشنی میں کیا جائیگا۔ وہ آمریکا سمیت پوری دنیا سے اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دینے پنہچے تو وزیراعلی سندھ اور اتحادی جماعتوں کے وزیروں اور اراکان اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔ نومنتخب وزیراعظم کو مزار پر موجود گارڈز نے سلامی بھی پیش کی۔ دوسری جانب کل وزیراعظم مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا اور ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیروکا دورہ کریں گے۔