راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرانہوں نے گورنراوروزیراعلی سے بات چیت کی ہے، توانائی بحران کے خاتمے سمیت امن قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ جوعناصرامن وامان میں خلل ڈال رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ پارلمنٹ کے فیصلوں کی روشنی میں کیا جائیگا۔ وہ آمریکا سمیت پوری دنیا سے اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دینے پنہچے تو وزیراعلی سندھ اور اتحادی جماعتوں کے وزیروں اور اراکان اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔ نومنتخب وزیراعظم کو مزار پر موجود گارڈز نے سلامی بھی پیش کی۔ دوسری جانب کل وزیراعظم مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا اور ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیروکا دورہ کریں گے۔
سوئس حکام کو خط لکھنے سمیت سارے فیصلے قانون وآئین کے مطابق کئے جائیں گے، کسی ادارے کے ساتھ ٹکڑاؤ نہیں چاہتے۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف
Jun 24, 2012 | 20:57