الطاف حسین نے کہا کہ ملک کی بقاء اور سالمیت صرف جمہوریت میں ہے، تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں، ایسا نہ کیاتو ملک تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چاروں طرف سے مسائل میں گھرا ہے ایسے وقت میں نفرتوں کے بجائے اتحاد کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم حقیقی انقلاب کی ضامن ہے اگر ملکی ایوانوں میں غریبوں اور مظلوموں کی نمائندگی ہے تو ایم کیو ایم کی وجہ سے ہے۔ جلسے کے اختتام پر پختون مہاجر بھائی بھائی کے نعرے لگائے گئے۔
مہاجراورپختونوں کو لڑایا جا رہا ہے،پشتواوراردو بولنے والے عہد کریں کہ ہرسازش کوناکام بنا دیں گے۔ الطاف حسین
Jun 24, 2012 | 21:01