اسلام آباد (آئی این پی) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کے گھر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی آمد کے موقع پر ان کی روایتی کھانوں سے تواضح کی گئی، چودھری شجاعت حسین نے روایتی انداز میں اپنے عملے کو ہدایت کی کہ ”کوئی وی مہمان کھائے پئے بغیر نہیں جانا چاہیدا“۔ وزیراعظم کی سکیورٹی سٹاف سمیت ان کے ساتھ آنے والے تمام عملے، صحافیوں، وزراءکے سٹاف اور ڈرائیوروں کو بھی کھانا کھلایا گیا۔ پرویز اشرف، کائرہ اور خورشید شاہ نے شاندار ضیافت کی تعریف کی۔ مہمانوں کی پالک گوشت، چکن پلاﺅ اور بھنڈی سے تواضح کی گئی۔ کھانے کی میز پر وزیراعظم، شجاعت اور دیگر تمام قائدین کے درمیان اردو کی بجائے پنجابی میں گفتگو ہوتی رہی۔