مکرمی!میں نے چار سال پہلے سوئی گیس کی درخواست دی تھی ۔ درخواست پر محکمے کی طرف سے لکھا تھاکہ 6 ہفتے بعد سوئی گیس کا نمائندہ آپ کے گھر تک پہنچ جائے گا۔ چار سال گزر چکے ہیں۔ گیس نہیں لگ سکی۔ ڈیمانڈ نوٹس کی رقم کو بھی جمع ہوئے سال ہونے کو ہے۔ جبکہ کنزومرنمبر بھی ایشو ہو چکا ہے۔ 226 63256224 لیکن ابھی تک گیس کا کنکشن نہیں لگ سکا۔ مہنگائی کے اس دور میں جہاں دو وقت کی روٹی پوری نہیں ہوتی غریب آدمی اپنی ضروریات زندگی کی اشیاءپوری کرنے کیلئے پیٹ کاٹ کر پیسے جوڑتا ہے۔حکام اور وزیراعظم سے استدعا ہے کہ میری سوئی گیس کی مشکل کو حل کر یں(محمد یوسف ولد محمد شفیع مکان نمبر 2 گلی نمبر 6 سٹریٹ پی ٹی سی ایل گل بہار ٹاﺅن داروغہ والا لاہور)