مکرمی ! پاکستان میں کرکٹ کے زوال کے کئی اسباب ہیں مگر وہ اسباب جن کا ذکر میں کرنا چاہتا ہوں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔ بورڈ میں نااہل افراد کی جو کہ کرکٹ سے واقفیت نہ رکھتے ہیں صرف ان کا مقصد تنخواہیں اور مراعات بٹورنا اور اپنی فیملی کے ہمراہ غیر ملکی دورہ کرنا ہے۔ سب کھلاڑی پرانے ہیں اور جوا¿ کھیلنے کے طریقہ کار سے واقف ہیں۔ جوا¿ سے ان کو رقم زیادہ ملتی ہے اس لئے میچ پر توجہ نہیں دیتے جان بوجھ کر کم سکور کرنا، غلط باﺅلنگ اور فزیکل فٹنس بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ جب ٹیم نے کوئی ٹورنامنٹ کھیلنا ہوتا ہے تو گانے بجانے شروع ہو جاتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ان نعروں اور گانوں کے بَل پر وہ میچ جیت جائیں گے۔ ٹیم سپانسر سے ان کو کافی پیسہ مل جاتا ہے مجموعی طور پر سٹیکر بیٹ وغیرہ پر کسی کی اشاعت اور وافر رقم ملنے سے ان کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی سلیکشن کا معیار صرف اور صرف سفارش ہے۔(ڈاکٹر عبدالحمید ۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور)
کرکٹ کے زوال کے اسباب
Jun 24, 2013