اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انویسٹی گیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ اس بات کا تعین کرنے سے قاصر ہے کہ شام کی خانہ جنگی میں کس فریق نے کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ امریکی صدر باراک اوبامہ کے باغی گروپ کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی ادارے کی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین پولو پینیرو نے کمیٹی کی جانب سے سیفروں کو بریفنگ کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران کیا ۔ پولو پینیرو نے کہاکہ ہم اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ آیا کیمیکل ہتھیار سرکاری فوجیوں نے استعمال کیے یا باغیوں نے تاہم ہمیں ان کے وجود پر پریشانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف اطراف سے شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال بارے الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں سے اکثریت کاکہنا ہے کہ یہ استعمال سرکاری فورسز نے کیا تاہم حقائق تک پہنچنا ابھی ممکن نہیں ۔ گزشتہ ہفتے امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہاتھا کہ شامی حکومت کی جانب سے کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال صورتحال کو یکسر تبدیل کرنے کی کوشش تھی ۔
شامی باغی گروپ کو ہتھیاروں کی فراہمی کی مخالفت کرتے ہیں:اقوام متحدہ انو یسٹی گیشن کمیٹی
Jun 24, 2013