کوپن ہیگن (بی بی سی) جنوبی افریقہ کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ دو ہفتے قبل نیلسن منڈیلا کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس راستے میں خراب ہو گئی تھی۔ میک مہاراج نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایمبولینس کے انجن میں خرابی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کو ایک دوسری ایمبولینس میں منتقل کر کے ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم مہاراج کا کہنا ہے کہ مینڈیلا کی جان کو کوئی خطرہ نہیں تھا ۔
منڈیلا کی ایمبولینس خراب ہوگئی تھی‘ دوسری میں ہسپتال پہنچایا: صدارتی ترجمان
Jun 24, 2013