ترکی: تبدیلی جنس کے حامی افراد کا حکومت کیخلاف سالانہ مارچ

 انقرہ ( نیوز ایجنسیاں ) ترکی میں جنس کی تبدیلی کے حامی اور انسانی حقوق کے سرگرم سینکڑوں کارکنوں نے وزیراعظم رجب طیب اردگان کی حکومت کیخلاف دارالحکومت انقرہ میں سالانہ مارچ کیا۔ ہزار کے لگ بھگ مظاہرین گزشتہ دنوں کے احتجاجی مظاہروں کے مرکزی مقام تقسیم سکوائر پر جمع تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے نعرے بازی کی یہ ابھی ابتداءہے اور اس حوالے سے جدوجہد جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ ترکی کے ہم جنس پرستوں نے اگلے ہفتے ایک سالانہ مظاہرے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...