بیواﺅں سے امتیازی سلوک ختم ہونا چاہئے: اقوام متحدہ

Jun 24, 2013

اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے سربراہ نے جنسی مساوات کو پروان چڑھانے کی ترغیب دیتے ہوئے زوردیا ہے کہ عالمی برادری دنیا بھر میں بیوہ خواتین سے برتے جانے والے امتیازی سلوک پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ساڑھے پندرہ کروڑ بیوہ خواتین خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہیں جبکہ 8 کروڑ 10 لاکھ خواتین جسمانی استحصال کا شکار ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ میں ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لکشمی پوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن پر اقوام متحدہ بیوہ خواتین کے خلاف امتیاز ختم کیا جائے اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں حصہ لینے کے برابر مواقع فراہم کئے جائیں۔

مزیدخبریں