انڈونیشیا کے جزیرے لومبرک میں 5.4 شدت کا زلزلہ‘ 24 افراد زخمی

Jun 24, 2013

جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا کے جزیرے لومبرک میں زلزلے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے‘ زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے 1700 کے لگ بھگ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انڈونیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی علاقے لومبرک کے محکمہ برائے ہنگامی حالات کے سربراہ ایون ماریپ آسمارا نے زلزلے کے بارے میں خبر دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد میں سے 3 افراد شدید زخمی ہوئے جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا 25 کے لگ بھگ مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزیدخبریں