پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈروں کو دفاتر کی الاٹمنٹ کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں پارلیمانی لیڈرز کو دفاتر کی الاٹمنٹ کا کام ارکان کی جانب سے حلف اٹھانے کے 23روز گذرنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوسکا، پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے پارلیمانی لیڈرز کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو کمروں کی الاٹمنٹ کے لئے الگ الگ درخواستیں دی گئیں ہیں تاہم سپیکر نے ان درخواستوں کو منظور یا مسترد کرنے کی بجائے کمروں کی قلت کا کہہ کر درخواستوں کو لٹکا دیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن کا موقف ہے گزشتہ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈرز ظہیر الدین اور ڈاکٹر طاہر علی جاوید کو بھی الگ الگ کمرے الاٹ تھے ، لہٰذا ہماری درخواستوں پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے کمرے الاٹ کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...