اسلحہ و منشیات سمیت 5 ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نامہ نگار) مقامی پولیس نے ڈیڑھ کلو گرام کے قریب چرس، شراب اور ریوالور سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر سیالکوٹ پولیس نے قصبہ بٹر سے کبیر سے ایک کلو دو سو ساٹھ گرام چرس، اکبرآباد سے ظہیر سے 140گرام چرس، کوٹ منڈیانوالہ سے سرفراز اور عثمان سے شراب کی چالو بھٹی اور ایک گیلن شراب، اگوکی پولیس نے عدالت گڑھا سے مبارک علی سے ریوالور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن