ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی

سمبڑیال (نامہ نگار) مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال ڈسکہ روڈ پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے قریب چنگ چی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں خاتون عاصمہ بی بی سکنہ بن باجوہ اور موٹر سائیکل سوار محمد جاوید شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں وزیرآباد روڈ پر جھاڑیانوالہ کے قریب موٹر سائیکلوں کے تصادم میں غلام مرتضیٰ سکنہ پکی ٹھٹھی اور سردار خاں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بعد ازاں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن