لاہور (نامہ نگار) شمالی چھا ونی کے علاقہ میں 15افراد نے گھر کے باہر کھڑے دونوجوانوں کو پستول کے بٹ اور ڈنڈےوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دےا۔ بتایا جاتا ہے کہ کشمیر روڈ لونیاں منڈی صدر کا رہائشی طلحہ یوسف اپنے کزن سعد مقبول کے ہمراہ اپنے گھر کہ باہر کھڑا تھا کہ اسلحہ سے لیس 15افراد نے انہیں پستولوں کے بٹ اور ڈنڈوں سے تشد د کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں طلحہ اور سعد شدید زخمی ہو گئے شور سن کر اہل علاقہ اکھٹے ہو گئے اور نے دونوں نوجوانوں کی جان بچائی جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔