سسرالیوں کے تشدد سے بہو ‘4 افراد کی فائرنگ سے دکاندار قتل

Jun 24, 2013

لاہور (نامہ نگار) ہڈیارہ کے علاقہ میں سسرالیوں نے تشددکا نشانہ بنا کر اےک بچے کی ماں 25سالہ بہو کو قتل کر دےا ۔لڑکی کے ورثاءکی پولیس کو اطلاع پر ملزمان گھرسے فرار ہو گئے۔تفصےلات کے مطابق ہڈےارہ کے رہائشی اسلام کی 25سالہ بےٹی نفےسہ کی شادی اڑھائی سال قبل اڑھائی سال قبل قرےبی نواحی گاو¿ں گھو نڈ مےں رہائش پذےر کاشتکار شمشےر کے ساتھ ہوئی تھی ۔ ان کے ہاں اےک سال قبل اےک بچے کی پےدائش ہوئی ۔نفےسہ اور اس کے سسرالیوں کے درمےان مختلف معاملات پر معمولی جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ گزشتہ روز نفیسہ کے والدےن کو ان کے داماد شمشےرنے فون پر اطلاع دی کہ نفےسہ کی اچانک طبےعت خراب ہوئی اور وہ فوت ہو گئی ہے۔ جس پر نفےسہ کے ورثاءروتے پےٹتے اس کے سسرال پہنچ گئے۔ جس وقت نفےسہ کو غسل دےا گےا تو مقتولہ کے ورثاءنے دےکھا کہ نفےسہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہےں۔ نفےسہ کے باپ نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر ان کا داماد شمشےر، اس کا والد اسلام، والدہ بشےراں بی بی اور دونوں بھائی قاسم اور عظےم گھر سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دےا ہے اور مقتولہ کے شوہر، سسر، ساس اور دو دےوروں کے خلاف مقد مہ درج کرکے ان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شروع کر دئےے ہےں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور ملزمان کی گرفتاری کے بعد سامنے آئےں گے۔ علاوہ ازیں چوہنگ کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پرچار افراد نے فائرنگ کر کے دکاندار کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ ماناوالا پنڈ کے رہائشی علی حسن نے گاﺅں میں جنرل سٹور بنا رکھا تھا۔گزشتہ روز ساتھ والے پنڈ کٹیانوالہ کے رہائشی4افراد ذوالفقار‘ ناصر‘ چھیدی اور لیاقت اس کی دکان پر آئے اور انہوں نے ایک موبائل میں500روپے کا بیلنس، اےزی لوڈ کرایا۔بیلنس فوری طور پر موبائل مےں لوڈ نہ ہونے پر انہوں نے دکاندار علی حسن کو گالیاں نکالنا شروع کر دیں۔ بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔جس پر ذوالفقار‘ ناصر‘ چھیدی اور لیاقت نے فائرنگ کرکے علی حسن کو قتل کر دےا اور فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں