لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سابق حکومت اور صدر آصف علی زرداری کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے میاں نواز شریف ان تمام بحرانوں کو جلد ختم کر دیں گے اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن و امان کی صورتحال پر مکمل کنٹرول سنھبال لیں گے انہوں نے کہا کہ چند شر پسندوں میاں نواز شریف کی حکومت کو بدنام اور ناکام بنانے کیلئے ملک میں انتشار پیدا کر رہی ہیں مگر ان کی یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی اور میاں نواز شریف کی حکومت اپنی پوری کرے گی اور ملک سے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری اور دوسرے تمام بحرانوں کو ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔