لاہور (خبرنگار) ضلعی حکومت نے شہر سے گائے بھینسوں کے مکمل انخلا کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی سی او لاہو رنسےم صادق کی زےر صدارت ہونے والے اجلاس مےں اس امر کا فےصلہ کےا گےاہے کہ ممنوعہ ےونےن کونسلوں کی حدود مےں غےر قانونی طور پر رکھی جانے والی گائے، بھےنسوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل مےں لائی جائے گی۔ ڈی سی او نے متعلقہ ٹاﺅن افسران کو ہداےت کی کہ وہ شہری حدود مےں ضلعی حکومت کی طرف سے ممنوعہ علاقہ قرار دےنے والی ےونےن کونسلوں سے گائے، بھےنسوں کے انخلاءکو ےقےنی بنائےں۔ اجلاس مےں یہ فےصلہ بھی کےا گےا کہ آئندہ ممنوعہ علاقوں مےں رکھی جانے والی گائے بھےنسوں کی نشاندہی کرنے والے افراد کو نقد انعام دےا جائے گا۔
ضلعی حکومت کا شہر سے گائے بھینسوں کے مکمل انخلاءکا فیصلہ
ضلعی حکومت کا شہر سے گائے بھینسوں کے مکمل انخلاءکا فیصلہ
Jun 24, 2013