کولمبو (اے پی پی)سری لنکا کی حکومت نے ملک میں سونے کی درآمد پر فوری طورپر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ مقامی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نیا ٹیکس حکومت کاعارضی اقدام ہے جس کامقصد سونے کی بھارت سمگلنگ کو روکنا ہے۔ ادھر گزشتہ ہفتے دنیا میں سب سے زیادہ جیولری استعمال کرنے والے ملک بھارت نے بھی سونے کی درآمد پر 8فیصد ڈیوٹی عائد کر دی تھی جس کا مقصد اس کی بڑھتی ہوئی ملک گیر طلب کو روکنا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میںعالمی گولڈ مارکیٹ میںسونے کے نرخ تیزی سے کم ہو کر 2010ءکی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
سری لنکا نے بھارت سے سونے کی درآمد پر 10فیصد ٹیکس عائد کر دیا
Jun 24, 2013