لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کرپشن‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور غیرملکی مداخلت کے خاتمے کے بغیر جمہوریت کی مضبوطی ممکن نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتخابات میں جو وعدے کئے انہیں ہر صورت ان پر عمل کرنا ہو گا‘ میں تحریک انصاف میں ہوں اور جب تک سیاست میں ہوں اسکا حصہ رہوں گا۔ ہمیشہ نظریاتی اور اصول کی سیاست کی، ملک اور جمہوریت کیلئے جان بھی دینے سے گریز نہیں کروں گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں جمہوری حکومت موجود ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جب تک ملک سے کرپشن‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور غیرملکی مداخلت کا خاتمہ نہیں ہوتا حقیقی جمہوریت اور ملک میں جمہوریت کی مضبوطی ممکن نہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں وعدوں کی بجائے عملی اقدامات کریں۔
جاوید ہاشمی